گھر پر رہتے ہوئے اساتذہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا فروغ.
ا س کو رونا بیماری کے اثناء میں تمام تعلیمی ادارے لاک ڈان کا شکارہیں۔ اور اساتذہ بھی اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے سے قاصر ہیں۔ مگر گھر پر رہتے ہوئے بھی اساتذہ مندرج ذیل اقدامات اٹھا کر اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
1. مطالعے کے ذریہ نت نئے مندر جہ ذییل میں طریقوں کو سیکھیں:
ایک کامیاب اور موثر استاد بنے کے لئے ضروری ہے کہ استاد اپنی خوبیوں اور خامیوں کو جانیں۔ اور خامیوں کو دور کرنے کے لئے نئے تدریسی طریقے سیکھیں اور اپنائیں۔ نے تدریسی رجحانات اساتذہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے علاوہ اساتذہ کو پر اعتماد بناتی ہیں۔ اس کے لئے گھر پر رہتے ہوئے زیادہ
سے زیادہ وقت تعلیمی و درسی کتابوں، رسائل، جرائد اور اخبارات کا مطالعہ کرنے میں صرف کریں۔ تاکہ جدید اخترائی، تخلیقی نظریات، تجربات اور طریقوں کو اپنی تدریس کا حصہ بنائیں
2. دیگر اساتذہ سے گفت و شنید کے ذریعہ تدریسی مسائل کو حل کریں:
استاد اپنی تدریسی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لئے دیگر اساتذہ سے گفت و شنید کریں۔ کمرہ جماعت کے اکثر و بیشتر مسائل اساتذہ کی آپسی گفت و شنید سے حل ہو جاتے ہیں۔ اپنی تدریسی مشکلات کو دیگر اساتذہ کے علم میں لاتے ہوئے ان سے اپنے مسائل کا حل پوچھیں۔ اس کے لئے گھر بیٹھے ہی ایک مخصوص وقت نکال کر آڈیو یا ویڈیو کال کے ذریعہ دیگر اساتذہ ، تربیت کرنے والے اساتذ، ماہرین تعلیم اور نظریہ ساز شخصیات سے تبادلہ خیال کریں۔
3. طلباء سے ربط قائم کریں اور استاد و شاگرد کے رشتے کو مضبوط بنائیں:
استاد اور شاگرد کار شتہ ایک شفیق رشتہ ہے۔ استاد اپنی شفقت سے اپنے شاگردوں کی تعلیم و تربیت کا نظم کرتا ہے۔ جس سے تعلیم کا یہ عمل ایک پاکیزہ عمل بن جاتا ہے۔ اسی لئے اس لاک ڈان کے دوران اساتذہ طلباء سے فون کے ذریعہ یا سوشیل میڈیا کے ذریہ ربط قائم کریں۔ اور طلباء کی تعلیمی رہنمائی فرمائیں اور ساتھ ہی
ساتھ کو ویڈ وباء سے بچنے کے احتیاطی تدابیر بھی تفویض کریں۔
4. در سی و تدری وسائل اور دیگر معاون دستاویزات کی تیاری کریں:
تندر میں وسائل پر اساتذہ کے درس کو دلچسپ اور موثر بنانے میں مددگار ہوتے ہیں۔ یہ اساتذہ کے لئے ایک ہتھیار سے کم نہیں ہیں۔ اساتذہ اپنے وسائل کا استعمال کر کے اپنے مضمون کو آسان اور قابل فہم بناتے ہیں۔ توان فرصت کے اوقات میں اساتذہ اپنے مضامین سے متعلق تدر میں وسائل، اسباتی منصوبہ ، سالانہ منصوبہ ، پل بند کار وائی (برج کورس) اور دیگر اہم دستاویزات تیار کر لیں۔ جو دوران تدر میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
5. آن لائن تربیت حاصل کر کے صلاحیتوں کو فروغ دیں:
اساتذہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے جدید تعلیمی نظریات و رجحانات سے آگہی پیدا کرنے کے علاوہ جدید تدریسی طریقوں سے اپنے آپ کو مزین کریں۔ اس کے لئے گھر پر رہ کر آن لائن تعلیمی سمینارس، تربیتی در کشائیں، ادب و ثقافتی اور سائنسی پروگرامس میں شرکت کریں
6. تدریں بذریعہ ای ٹکنالوجی کو سیکھیں اور اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں:
جدید نظریات کو اپنے کمرۂ جماعت میں نافذ کرنے کے لئے اپنے طریقہ تدریں اور تکنیک میں تبدیلی لائیں۔ قدیم تکنیک کو جدید تکنیک سے تبدیل کریں۔ اس کے لئے آن لائن کلاس، ورچول کلاس، ای لرنگ، ویڈیو مینگ، بلاگ میانگ وغیرہ جیسے جدید تدری آلات اور سافٹ ویرس کو گھر بیٹھے سیکھیں
اور ان کا استعمال کریں۔
7. سوشیل میڈیا کے ذریہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو فروغ دیں:
سوشل میڈیا کے استعمال اور انٹرنیٹ کا استعمال بھی اساتذہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے فروغ میں بے حد معاون ہوتا ہے۔ اساتذہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے والے ماہرین تعلیم کلیس، اساتذہ انجمنوں اور تحقیقاتی مراکز سے ویب سائٹس، بلاکس، فیس بک، واٹس ایپ گروپس اور دیگر سوشیل میڈیا پلاٹ
فارم کے ذریعہ گھر بیٹے رابطہ قائم کریں۔ تاکہ پیشہ وارانہ ترقی منجمد نہ ہو۔
8. محکمہ کی ذمہ داریوں کو اپناکر اپنے آپ کو ایک ذمہ دار استاد بنائیں:
کمرۂ جماعت کی ذمہ داریوں کے علاوہ بھی استاد پر چند اور ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں جس پر اساتذہ کو خاطر خواہ توجہ دینی چاہئے۔ ہر استاد محکمہ تعلیمات کی جانب سے جاری کردہ اعلانات اور پالیسیوں پر نظر رکھیں۔ جیسے: ورک فرم ہوم، کو وڑ سر دے، امتحانات کی ذمہ داریاں، جوابی بیاض کی جاری تمام تدریسی دستاویزات کی تیاری و غیر گھر بیٹھے اور سادگی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے بحسن خوبی انجام دیں۔
گھر پر رہتے ہوئے اساتذہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور مہارتوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں۔ اساتذہ کا پختہ عزم و یقین ہی ان کو اپنے پیشے میں کامیابی عطا کرتا ہے۔ اساتذہ اپنے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو فروغ دیتے ہوئے قوم کی حقیقی معنوں میں خدمت کر سکتے ہیں
Naseem sultana Gghs Mailoor Bidar .